‫پیٹاگونیا نے اپنی ہلکی پھلکی ورک ٹیز کے لیے نیا™  تجدید نو ای ایس (Naia™ Renew ES) کو منتخب کرلیا

بیرونی پیراہن کے خوردہ فروخت کے لیے ایسٹ مین کا اضافی طور پر پائیدار فائبر قمیصوں کی ایک محدود کھیپ میں استعمال کیا جائے گا

کنگسپورٹ، ٹین.، 15 ستمبر 2022/پی آرنیوزوائر/ — ایسٹ مین، نیا™  تجدید نو(Naia™ Renew)
پائیدار فائبرز اور یارن تیار کرنے والے، نے اعلان کیا ہے کہ اس نے Patagonia® (پیٹاگونیا®) کے ساتھ مل کر بیرونی پیراہن کی  خوردہ فروخت کی ورک ویئر لائن کے لیے نیا™  تجدید نو ای ایس (ایسٹ مین کی تازہ ترین فائبر پیشکش جو ری سائیکل شدہ مواد کے ذریعے بنائی گئی ہے) کے ساتھ بنی ہوئی ٹی شرٹس کی ایک محدود کھیپ   پیش کی ہے۔

اپنی اضافی پائیداری کے لیے مشہور،  نیا™  تجدید نو ای ایس 60% ری سائیکل مواد کے ساتھ بنایا گیا ہے۔ دیگر سیلولوز پر مبنی یارن اور فائبرز کے برعکس، اس طریقے  کو ماحول دوست مصنوعات بنانے کے لیے کم اچُھوتے مواد کی ضرورت ہوتی ہے۔ Naia™ Renew ES مالیکیولر ری سائیکل شدہ فضلہ مواد (40%)، ری سائیکل سیلولوز (20%) اور قابل تجدید لکڑی کا گودا (40%) کے امتزاج سے بنایا گیا ہے۔https://mma.prnewswire.com/media/1898002/Photo_by_Tim_Davis.jpg

20٪ ری سائیکل سیلولوز فضلہ مواد، ٹیکسٹائل فضلہ اور غیر جنگلاتی ذرائع سے حاصل کردہ سیلولوز فضلہ سے آتا ہے. یہ ایجاد ایسٹ مین کی مکمل ویلیو چین میں ماحولیات سے آگہی رکھنے والے  شراکت داروں کے ساتھ تعاون کی مسلسل کوششوں سے ممکن ہوئی ہے۔ مثال کے طور پر، Naia™ ٹیم نے قابل تجدید جنگلاتی ریشوں اور غیر جنگلاتی فائبر کے محلول کو اس کے فیڈ اسٹاک میں ضم کرنے کے لئے  GP Celluloseکے ساتھ شراکت کی ہے، جو پائیداری پر توجہ مرکوز رکھنے والے ایک گودا فراہم کنندہ  ہیں۔

بقیہ 40% ری سائیکل مواد* ایسٹ مین کی جدید مالیکیولر ری سائیکلنگ ٹیکنالوجی سے آتا ہے جو پلاسٹک کی پیکیجنگ اور پرانے قالین جیسے مشکل سے ری سائیکل ہونے والے فضلہ کو بنیادی بلڈنگ بلاکس میں توڑ کر سیلولوز ایسٹیٹ یارن اور فائبر بنانے کے لیے استعمال ہونے والے ایسٹک ایسڈ کو تیار کرتا ہے۔ یہ عمل نہ صرف بہت ہی ہلکی گرین ہاؤس گیسوں کا اخراج پیدا کرتا ہے بلکہ مدفون کچرے، فُضلہ سوز ی کی بھٹی اور دیگر ناکارہ  اشیاء کے ٹھکانوں سے بھی فضلے کو منتقل ہے، جس کے ذریعے مصرف  سے پہلے اور بعد کے فضلے کو جو روایتی طریقوں سے ری سائیکلنگ کے لیے ناموزوں ہوتاہے ، ایک نئی قدر مل جاتی ہے۔

ایسٹ مین ٹیکسٹائل کے جنرل منیجر، روتھ فیرل نے کہا، “پیٹاگونیا ہمیشہ سے اپنے فائبرز کا انتخاب احتیاط اور ذمہ داری سے کرنے والی ایک کمپنی رہی ہے۔” “ہم نے پیٹاگونیا کے ساتھ جس تعاون کا لطف اٹھایا ہے وہ ایسے مواد کو تیار کرنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے جو اس کے صارفین کو پسند کرتے ہیں – ماحول کے لحاظ سے فرض شناس لوگ جو محنت اور دلچسپی  سے کام کرتے ہیں۔ پیٹاگونیا کے صارفین آرام اور معیار پر سمجھوتہ کیے بغیر ایسے ملبوسات چاہتے ہیں جو اس بات کی عکاسی کریں کہ وہ کون ہیں اور انہیں کیا عزیزہے۔ “https://mma.prnewswire.com/media/813072/Naia_1_Logo.jpg

پیٹاگونیا کی ورک ویئر لائن ملبوسات کی ایک منصفانہ تجارت کی لائن ہے جو ان لوگوں کے لیے بنائی گئی ہے جو کرہِ ارض  کو رہنے، کارکردگی دکھانے اور پیداواری عمل کے لیے ایک بہتر جگہ بنانے کے لیے روزانہ سخت محنت کرتے ہیں۔ یہ کم کاربن نقوش کے ساتھ پائیدار، کم اثر والے فائبر کی خصوصیات رکھتی  ہے۔ www.patagonia.com/workwear  پرمزید معلومات حاصل کیجئے۔

Naia™ فائبر اور یارن کو ذمہ داری کے ساتھ پائیدار طور پر منظم کردہ  دیودار اور یوکلپٹس کے جنگلات سے حاصل کیا جاتا ہے۔ ایسٹ مین نے اپنی پوری جنگلاتی سپلائی چین کو   بشمول کنٹرول شدہ لکڑی کے طریقہ کار، فاریسٹ اسٹیورڈشپ کونسل ® (ایف ایس سی®) سورسنگ کے معیارات کے ساتھ ہم آہنگ  کردیا ہے۔ ایسٹ مین کے پاس ایف ایس سی®  (C140711) اور  پی ای ایف سی ™  چین آف کسٹڈی سرٹیفیکیشنز ہیں، اور اس کے تمام سپلائرز بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ جنگلاتی سرٹیفیکیشن بھی رکھتے ہیں۔ مزید برآں، ایسٹ مین نے جنگلات کے پائیدار انتظام کے لیے اپنے  جاری عزم کےاظہار کے لیے کنوپی (Canopy) کے ساتھ شراکت کی ہے۔

فیرل کا کہنا ہے، “اب پہلے سے کہیں زیادہ، لوگ جاننا چاہتے ہیں کہ ہمارے کپڑے کیسے اور کہاں بنائے جاتے ہیں، اس بات پر خصوصی توجہ کے ساتھ کہ وہ کس چیز سے بنتے ہیں۔خام مال کی زیادہ کھپت، پلاسٹک کے بڑھتے ہوئے فضلے کے مسئلے، اور جنگلات کی کٹائی کی وجہ سے بڑھتی ہوئی گرین ہاؤس گیسوں کے لئے  ہمارا جواب “Naia™ Renew ES” (نیا™  تجدید نو ای ایس )ہے۔ یہ ایک مستقبل پر دھیان   رکھنے والا فائبر ہے – جسے آنے والی نسلوں کو ذہن میں رکھتے ہوئے بنایا گیا ہے – جو لباس کے معیار یا ہمارے کرہ ارض  کی صحت پر سمجھوتہ نہیں کرتا ہے۔”

ماحولیات سے متعلق نیا ™ اور ایسٹ مین کا  نیا ™ (Naia™  اور  Eastman’s Naia™)  کے پائیداری کے اہداف کے بارے میں مزید معلومات کے لیے، https://naia.eastman.com/sustainability  ملاحظہ کیجئے۔

*بڑے پیمانے پر توازن کا نقطہ نظر

ایسٹ مین کے بارے میں

1920 میں قائم کی جانے والی، ایسٹ مین ایک عالمی خصوصی اشیائے ضروریہ کی کمپنی ہے جو مصنوعات کی ایک وسیع رینج تیار کرتی ہے جو لوگ روزانہ استعمال کرتے ہیں۔ مادی طریقے سے معیار زندگی کو بڑھانے کے مقصد کے ساتھ، ایسٹ مین تحفظ اور پائیداری کے عزم کو برقرار رکھتے ہوئے جدید مصنوعات اور حل فراہم کرنے کے لیے صارفین کے ساتھ مصروف عمل ہے۔کمپنی کا جدت طرازی پر مبنی ترقی کا ماڈل عالمی معیار کے ٹیکنالوجی پلیٹ فارمز، صارفین کی گہری مصروفیت، اور مختلف ایپلی کیشن ڈیولپمنٹ سے فائدہ اٹھاتا ہے تاکہ پرکشش حتمی صارف منڈیوں، جیسے کہ نقل و حمل، عمارتی اور تعمیراتی، اور استعمال کی اشیاء، میں اپنی سرکردہ پوزیشنوں میں اضافہ کرسکے۔ عالمی سطح پر ایک جامع اور متنوع کمپنی کی حیثیت سے، ایسٹ مین میں  دنیا بھر سے تقریباً 14,000 افراد ملازم ہیں اور یہ 100 سے زیادہ ممالک میں صارفین کو خدمات فراہم کرتی ہے۔ کمپنی کی 2021 کی آمدنی تقریباً 10.5 بلین ڈالر تھی اور اس کا صدر دفتر کنگسپورٹ، ٹینیسی، USA میں ہے۔ مزید معلومات کے لیے  eastman.com  کا دورہ کیجئے۔

میڈیا رابطہ:

ٹومبراس

جیکب ٹیٹزمین

jteetzmann@tombras.com
423.494.3673 1+

تصویر:  https://mma.prnewswire.com/media/1898002/Photo_by_Tim_Davis.jpg
لوگو:  https://mma.prnewswire.com/media/813072/Naia_1_Logo.jpg