سازوں کے ساتویں ہونیے ریوربینک میلے کا آغاز ہوگیا

شنیانگ،چین،23جولائی،2021 /ژن ہوا-ایشیا نیٹ / — 22جولائی کو 19:00 بجے سازوں کےساتویں ہونیے ریوربینک میلے کا آغاز ہوگیا،،جسے سی پی سی شنیانگ میونسپل کمیٹی کے محکمہ تشہیر اور چائنا سیمفنی ڈیولپمنٹ فاوٗنڈیشن  نے منعقد کروایا،اور اس میلے کا انعقادشنیانگ میں  شنشوین پارک کے یونیانگ پویلین  میں ہوا۔

’’عظمت اور تفریح کے لیے فنکارانہ من کے سو سال‘‘کے موضوع  پر جاری،سازوں کے اس میلے میں پانچ آرکسٹرا کو دعوت دی گئی جن میں ہاربن سیمفنی آرکسٹرا،شانژی سیمفنی آرکسٹرا،ڈالیان سٹی انٹرنیشنل سیمفنی آرکسٹرا،تیانجن اوپر اینڈ ڈانس تھیٹر سیمفنی آرکسٹرا،اور شنیانگ سیمفنی آرکسٹرا شامل ہیں۔یہ شنیانگ سیمفنی آرکسٹرا اور ضلع ہیپنگ کے محکمہ تشہیر کی جانب سے منعقد کیا گیا۔جولائی کی 22تاریخ سے 30تاریخ تک یونیانگ پویلین میں سازوں کی کل6پرپرفارمنس پیش کیے جائیں گے۔

سازوں کا ساتواں ریور بینک سیمفنی میلہ شنیانگ شہر میں شروع ہوگیا۔

پہلی پرفارمنس ہاربن سیمفنی آرکسٹرا کی جانب سے پیش کی گئی۔آرکسٹرا کے فنکاروں نے  شنیانگ کے سازوں کے مداحوں کے لیے چینی اور غیرملکی موسیقی پیش کی جن میں ’’ڈونگفینگ ہونگ(دی ایسٹ از ریڈ)‘‘،’’چائینیز ہارٹ‘‘اور ’’جاز والٹز‘‘شامل ہیں۔ماحول گرم تھا،اور ناظرین خوشگوار موڈ میں تھے،اور لاجواب کارکردگی نے ناظرین سے متفقہ داد حاصل کی۔

سازوں کے ساتویں ریور بینک سیمفنی میلے نے چینی سیمفنی میوزک کمیونٹی کی بھی بڑی تعداد میں توجہ حاصل کی۔معروف چینی سازندا ژینگ ژیاویوینگ اور شانگشین ،چانگاسا،سچوان،نینگ بو کے آرکسٹرا اور دیگر صوبوں اور بلدیات نے موسیقی کے اس میلے کے لیے خیرخواہی ویڈیوز ریکارڈ کروائیں۔

سازوں کا ساتواں ریور بینک سیمفنی میلہ لوگوں کی ثقافتی زندگی کو ترقی دیتا ہے اور شہر کی ثقافتی اقدار ظاہر کرتاہے۔

ذریعہ : سی پی سی شنیانگ کی بلدیاتی کمیٹی کا تشہیری ادارہ

تصاویر : http://asianetnews.net/view-attachment?attach-id=397080