‫تیانزو ماؤنٹین تنگ فلاور فیسٹیول 2021 (زیامین ہیکینگ) جاری ہے

زیامین، چین، 28 اپریل، 2021 / ژنہوا – ایشیانیٹ / – ہیکینگ ڈسٹرکٹ میڈیا سنٹرکے مطابق، تیانزو ماؤنٹین تنگ فلاور فیسٹیول 2021 (زیامین ہیکینگ) کا آغاز 24 اپریل کو تیانزو ماؤنٹین نیشنل فاریسٹ پارک میں ہوا اور یہ 3 مئی تک جاری رہے گا۔ ہیکینگ ڈسٹرکٹ رورل ریوالٹیلائزیشن لیڈنگ گروپ اور زیامین ڈیلی کی رہنمائی میں، اس ایونٹ کا اہتمام ہیکینگ ڈسٹرکٹ کلچر اینڈ ٹورزم بیورو، ہیکینگ ڈسٹرکٹ کے ڈونگفو سب ڈسٹرکٹ آفس، اور ہیکینگ ڈسٹرکٹ فیڈریشن آف ٹریڈ یونینوں کے زیر اہتمام کیا جارہا ہے۔ یہ ہیکینگ اربن کنسٹرکشن گروپ کی ایک کمپنی زیامین تیانزو ماؤنٹین ٹورزم سینک ایریا انوسٹمنٹ مینجمنٹ کی جانب سے منعقد کیا جارہا ہے۔

اپنے جوبن پرکِھلے ہوئے تنگ پھول بلاشبہ بہت خوبصورت ہوتے ہیں، اور جب جھڑرہے ہوں تو وہ حیرت انگیز برف کی طرح نظر آتے ہیں۔ اس سال، تیانزو ماؤنٹین پر تنگ درخت اپریل کے وسط یا آخر سے مئی کے شروع تک بہار پر ہوں گے۔

ضلع ہیکینگ کے تیانزو ماؤنٹین سینک اسپاٹ میں تنگ کے درخت پہلے ہی سے اپنے جوبن پر ہیں۔

دیہی زندگی کے احیاء کے عمل میں نئی سرحدوں کی جانب سفر کے تناظر میں ضلع ہیکینگ میں تنگ فلاور فیسٹیول منعقد کیا جاتا ہے۔ تنگ فلاور فیسٹیول کے اہم مقامات میں چار موسمی پھولوں کی وادی اور تیانزو پہاڑ میں بانس گارڈن شامل ہیں۔ زائرین قدرتی علاقے کے مشرقی اور مغربی اطراف کو ملانے والے راستے میں تنگ فلاور کی موضوعاتی سرگرمیوں کے ایک سلسلے کے ذریعے مشغول تجربات سے لطف اندوز ہوسکتے ہیں۔ افتتاحی روز، تقریب کا آغاز مرکزی مقام پر ہوا اور آنے والوں کو  روایتی چینی پرفارمنس کے کچھ مظاہرسے محضوظ کیا گیا۔

بچوں کی جانب سے تانگ نظموں کا خوش الحانی سے پڑھنا، ہان چینی کاسٹیوم شو، نہایت ہی خوبصورت تنگ پھولوں کی ایک نمائش اور خطے میں بہترین فارم ہاؤس شیفوں کی تلاش کے لئے مقابلے جیسی پرفارمنسس شامل تھیں۔ دیگر سرگرمیوں میں تنگ پھولوں کی یوتھ مارکیٹ، تنگ پھولوں کی تصویری نمائش، ہان چینی کاسٹیوم کا تجربہ، تنگ پھول گارڈن پارٹی، امپیریل کونکوبائن کا ٹمبلر، اور فوٹو گرافی کے لکی بیگ شامل تھے۔

ماخذ: ہیکینگ ڈسٹرکٹ میڈیا سینٹر

منسلک تصویری لنکس:

لنک: http://asianetnews.net/view-attachment?attach-id=389951

لنک: http://asianetnews.net/view-attachment?attach-id=389959

کیپشن: تقریب کا مقام