سی ای بی آئی ٹی 2012ء میں ڈرمالاگ: انگلیوں کے نشانات سے لاگ اِن – صارف ناموں اور پاس ورڈز سے چھٹکارہ

ہمبرگ، جرمنی، 6 مارچ 2012ء/پی آرنیوزوائر/–

ہمبرگ میں ڈرمالاگ آئیڈنٹی فکیشن سسٹمز اپنے خود کار انگلیوں کے نشانات شناخت نظام (AFIS) کے لیے مڈل ویئر فراہم کرنے والا پہلا ساخت گر بن گیا ہے۔ مڈل ویئر لچک دار ہے اور فنگر پرنٹ لاگ اِنز کو ممکن بنانے کے لیے کسی بھی سافٹ ویئر ایپلی کیشن میں شامل کیا جا سکتا ہے – یوں صارف ناموں اور پاس ورڈز کو پرانی چیز بنا رہا ہے۔ نیا سافٹ ویئر ڈیولپر سویٹ رواں سال سی ای بی آئی ٹی میں پیش کیا جائے گا۔

یہ ہر ادارے میں استعمال ہونے والا یکساں طریقہ کار ہے: عملے کو سسٹم میں لاگ اِن ہونے کے لیے صارف نام اور پاس ورڈز داخل کرنا پڑتے ہیں – دن میں کئی مرتبہ۔ یہ ملازمین کو دھیما کر دیتے ہیں۔ یہ صورتحال متعدد بار آئی ٹی عملے کے لیے وقت طلب کاموں کا سبب بنتی ہے جس میں پاس ورڈز کا مستقل سیٹ اپ بنانا اور انہیں جاری کرنا شامل ہے۔

جرمنی میں سب سے بڑے بایومیٹرکس مینوفیکچرر ڈرمالاگ آئیڈنٹی فکیشن سسٹمزکے پاس ایک حل ہے: ایک لاگ اِن نظام جو انگلیوں کے بایومیٹرک نشانات پر مشتمل ہے۔ ڈرمالاگ فنگر لاگ اِن کی بورڈ یا ایک فنگر پرنٹ اسکینر کو استعمال کرتے ہوئے جو بذریعہ یو ایس بی تار پی سی سے جڑا ہے، ملازمین کے انوکھے انگلیوں کے نشانات ان کی محفوظ لاگ ان سند بن جاتے ہیں۔ نتیجتاً انگلیوں کے نشانات نہ صرف یہ کہ پاس ورڈز کی جگہ پائتے ہیں بلکہ صارف ناموں کی بھی – اور یوں ایک حقیقی شناخت فراہم کر رہے ہیں، صرف مستند ثابت کرنے کا عمل نہیں۔

ڈرمالاگ کے بانی اور مینیجنگ ڈائریکٹر گیونتھر مُل: “ہمیں فخر ہے کہ ہمارا اے ایف آئی ایس ہمارے نئے مڈل ویئر کی بدولت کسی بھی سافٹ ویئر ایپلی کیشن میں آسانی سے شامل کیا جا سکتا ہے۔ کیونکہ انکرپشن ٹیکنالوجی چاہے کتنی بھی اچھی کیوں نہ ہو اس وقت کیا ہوگا جب پاس ورڈ پی سی کے عین پیچھے رکھا گیا ہو کیونکہ کوئی بھی یاد نہیں رکھ پاتا؟ انگلیوں کے نشان کو لاگ اِن کے لیے استعمال کرنے سے جو صارف نام یا پاس ورڈ کے بغیر کام کرتا ہے کسی بھی ادارے کو اپنا ڈیٹا زیادہ آسانی سے، محفوظ انداز اور روایتی اور تکلیف دہ صارفی نام اور پاس ورڈز کے طریقے کے مقابلے میں کم قیمت میں محفوظ کرنے کی صلاحیت فراہم کرتی ہے۔”

پس منظرمیں کام کرنے والا اے ایف آئی ایس لچک دار ہے، جو اسے صرف چند سے لے کر صارفین کی بہت زیادہ تعداد تک سب کے لیے انتظام کرنے کے قابل بناتا ہے۔ ایک مرتبہ فنگر لاگ اِن کی تنصیب کے بعد، اسے اضافی ایپلی کیشن کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے جیسا کہ دروازے تک رسائی کو محدود کرنے کے لیے۔ شامل ایس ڈی کیز (جوپروگرامنگ زبانوں کی بڑی تعداد میں دستیاب ہیں) کی بدولت موجودہ سافٹ ویئر ایپلی کیشنز میں شمولیت بھی آسان ہے۔ جامع ڈیولپر سویٹ فنگر لاگ اِن کی شمولیت میں پیچیدگیوں کو کافی حدتک کم کرتا ہے۔ نیا مڈل ویئر تمام بڑے ونڈوز اور لینکس آپریٹنگ سسٹمز میں استعمال کیا جا سکتا ہے۔ ونڈوز کریڈنشل پرووائیڈرز جو مڈل ویئر استعمال کرتے ہوئے ونڈوز 7 (اور ونڈوز وسٹا) میں لاگ اِن کو ممکن بناتے ہیں بھی دستیاب ہیں۔ گیونتھر مل نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ “پروگرامرز اب  دوپہر کو کافی کا ایک کپ پیتے ہوئے ہمارے اے ایف آئی ایس کے لیے مڈل ویئر کو مکمل کر سکتے ہیں۔”

نئے مڈل ویئر کی مدد سے نجی طبی مشق سافٹ ویئر میڈی اسٹار پہلے ہی کامیابی سے ڈرمالاگ اے ایف آئی ایس کو مکمل کر چکا ہے۔ سافٹ ویئر فراہم کنندہ اپنے صارف کے لیے مستقل ممکن بناتا رہا ہے کہ وہ ایک ڈرمالاگ اسکینر کو منسلک کر کے بایو میٹرک انداز سے لاگ اِن ہو – جو حساس طبی ریکارڈز کے لیے تحفظ کی ایک مناسب سطح ہے۔

ڈریگر آئی سی ایم (انٹیگریٹڈ کیئر مینجمنٹ) فنگر پرنٹ لاگ اِن کار گزاری کی فراہمی کے لیے مڈل ویئر استعمال کرتا ہے۔ مثال کے طور پر انتہائی نگہداشت کے شعبوں میں کام کرنے والا عملہ تیزی و  آسانی سے اور محفوظ انداز میں سسٹم میں لاگ اِن ہو سکتا ہے اور مریضوں کے ریکارڈز تک رسائی کے قابل ہے۔

ڈرمالاگ کی جانب سے اضافی قدر مکمل اے ایف آئی ایس کے ساتھ بھرپور تعاون کے ذریعے پیش کی جاتی ہے۔ سسٹم انٹیگریٹرز اور سافٹ ویئر فراہم کنندگان اپنے صارفین کو تیز رفتار، آسان اور سستے حل پیش کر سکتے ہیں جو ان کے ڈیٹا کے لیے زبردست حفاظت فراہم کرتے ہیں۔ انگلیوں کے نشانات کو لاگ اِن کے لیے استعمال کرنے پر جو ٹائم بچتا ہے وہ صارفین کو اپنی سرمایہ کاری پر بچت دیتا ہے اور انہیں مستقلاً نئے پاس ورڈز جاری کرنے سے آزاد کرتا ہے۔

نیا بایومیٹرک لاگ اِن طریقہ کار کسی بھی ادارے کے لیے ایک پرکشش آپشن ہے جو اپنے حساس ڈیٹا کو محفوظ کرنا چاہتا ہے جیسا کہ بینک، ہسپتال، معالجین اور انشورنس ایجنسیاں۔ کوئی بھی ادارہ جو ایک صارف انتظامی نظام رکھتا ہے اور یقینی بنانا چاہتا ہے کہ صرف مستند صارفین ہی لاگ اِن ہونے کے قابل ہوں ڈرما لاگ فنگر لاگ اِن سسٹم کی فراہم کردہ اضافی حفاظت اور سہولت سے فائدہ اٹھا سکتا ہے – قطع نظر اس کے کہ کتنے صارفین اس میں شامل ہیں۔

سی ای بی آئی ٹی 2012ء میں ڈرمالاگ آئیڈنٹی فکیشن سسٹمز ہال 12 میں اسٹینڈ بی 65 میں موجود ہوں گے۔ نئے مڈل ویئر برائے ڈرمالاگ اے ایف آئی ایس کے بارے میں اضافی معلومات وہاں دستیاب ہوگی۔

ہمبرگ میں قائم ڈرمالاگ آئیڈنٹی فکیشن سسٹمز جی ایم بی ایچ دنیا کی معروف ترین بایومیٹرک آئیڈنٹی فکیشن کمپنیوں میں سے ایک ہے اور جرمنی میں سب سے بڑا بایومیٹرکس مینوفیکچرر ہے۔ ادارے کی سرفہرست سائنسدان اور آئی ٹی ماہرین پر مشتمل ٹیم  ہمہ وقت نئی اور جدید مصنوعات تیار کرتی رہتی ہے۔ مصنوعات کی رینج میں انتہائی جدید بایومیٹرک بارڈر چیک پوائنٹ آئیڈنٹی فکیشن سسٹمز، محفوظ بایومیٹرک آئی ڈی کارڈز، اور نیا فنگر پے منٹ سسٹم شامل ہیں۔ مزید برآں جرمنی اور یورپ کے علاوہ ڈرما لاگ کی کلیدی مارکیٹوں میں لاطینی امریکہ، مشرق وسطیٰ اور ایشیا شامل ہیں۔

ڈرمالاگ جرمنی کے قومی رجسٹریشن دفاتر اور تارکین وطن کے اداروں کے لیے ملک کے نئے برقی پاسپورٹس، شناختی کارڈوں اور رہائشی اجازت ناموں کے لیے انگلیوں کے نشانات لینے کی خاطر 20 ہزار سے زائد فنگرپرنٹ اسکینرز فراہم کر چکا ہے۔ اضافی 50 ہزار فنگر پرنٹ اسکینرز 40 سے زائد دیگر ممالک میں اداروں کو فراہم کیے جا چکے ہیں۔ ادارہ دنیا بھر میں 71 بڑے پیمانے کی حکومتی تنصیبات میں اے ایف آئی ایس (آٹومیٹک فنگرپرنٹ آئیڈنٹی فکیشن سسٹم) اور بایومیٹرک ٹیکنالوجی فراہم کر چکا ہے۔ ڈرمالاگ فنگر پے منٹ نظام کے لیے آر ای ڈبلیو ای گروپ کا تکنیکی شراکت دار ہے، جوانگلیوں کے نشان کے ذریعے فوری و محفوظ ادائیگی کو ممکن بناتا ہے۔ ونکر-نکسڈورف بھی دنیا بھر میں اپنی 1000 سے زائد کیش مشینوں کے لیے ڈرمالاگ فنگرپرنٹ اسکینرز استعمال کرتا ہے، جو صارفین کو غیر محفوظ پن کے بجائے انگلی استعمال کرنے کی سہولت دیتی ہیں۔ مزید معلومات کے لیے ملاحظہ کیجیے http://www.dermalog.com۔

رابطہ برائے ذرائع ابلاغ – مزید معلومات کےلیے رابطہ کیجیے:

ڈرمالاگ آئیڈنٹی فکیشن سسٹمز جی ایم بی ایچ

بیورن البریخت

مٹل ویگ 120

20148 ہمبرگ، جرمنی

فون: +49(0)40-413227-0

فیکس: +49(0)40-413227-89

ای میل: bjoern.albrecht@dermalog.com

ذریعہ: ڈرمالاگ آئیڈنٹی فکیشن سسٹمز جی ایم بی ایچ

Leave a Reply