January 24, 2021

Business Insider

Providing broad scope of business news and press releases

اسمارٹ میٹک کے عالمی صدر دفاتر لندن منتقل

1 min read
لندن، 6 مارچ 2012ء/پی آرنیوزوائر/– حکومتوں کے لیے ٹیکنالوجی حل پیش کرنے والے عالمی رہنما ادارے اسمارٹ میٹک نے آج اپنے بین الاقوامی صدر دفاتر کی لندن، برطانیہ منتقلی کا [...]

لندن، 6 مارچ 2012ء/پی آرنیوزوائر/–

حکومتوں کے لیے ٹیکنالوجی حل پیش کرنے والے عالمی رہنما ادارے اسمارٹ میٹک نے آج اپنے بین الاقوامی صدر دفاتر کی لندن، برطانیہ منتقلی کا اعلان کیا ہے۔

تیزی سے ترقی کی منازل طے کرتی اس ٹیکنالوجی کمپنی کے لیے یہ منتقلی ایک بڑا قدم ہے کیونکہ وہ شفاف اور موثر حکومتوں کے لیے عالمی طلب کے مواقع کا فائدہ اٹھانے کی کوشش کررہی ہے۔

2000ء میں قائم ہونے والا کثیر القومی ادارہ حکومت کی شفافیت اور موثریت میں اضافے کے ہدف کے حامل مخصوص مقاصد کے لیے پیچیدہ ٹیکنالوجی حل کے ڈیزائن اور جاری کرنے میں عالمی رہنما ہے۔

دنیا میں سب سے بڑی اور کامیاب ترین ووٹنگ ٹیکنالوجی کمپنی کی حیثیت سے بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدگی حاصل کرنے کے بعد اسمارٹ میٹک نے اسمارٹ سٹیز اور آئیڈنٹٹی مینجمنٹ سسٹمز کے شعبے کے دیگر کاروباری احاطوں بھی اہم پیشرفت کی ہے۔

اسمارٹ میٹک کے سی ای او جناب انتونیو موگیکا نے کہا کہ “ہمارا ماننا ہے کہ کارپوریٹ صدر دفاتر کی لندن منتقلی ہماری عالمی حکمت عملی کے لیے مددگار ہوگی اور آنے والے سالوں میں ترقی کے مواقع کو مستحکم کرے گی۔”

حکومتوں کے لیے بڑھتے ہوئے مالیاتی چیلنج اور جمہوریت و شہری رائے دہندگی کی دنیا بھر میں بڑھتی ہوئی طلب کے ایام میں ادارہ ایسا مقام تلاش کر رہا تھا جو عالمی آپریشنز کے لیے مرکز کی حیثیت حاصل کر سکے۔

انتونیو موگیکا نے کہا کہ “اپنی ٹیکنالوجی کے بارے میں مسلسل عالمی دلچسپی نے ہمیں ایسے صدر دفتر کی خواہش کی جانب راغب کیا جو اسمارٹ میٹک کو اپنی بین الاقوامی مارکیٹوں کا بھرپور فائدہ اٹھانے کی سہولت دے۔ لندن ایک 24 گھنٹے کا کاروباری مرکز ہے جو عمدہ مواصلاتی و پیشہ ورانہ خدمات کے ڈھانچے کا حامل ہے جن سے ہم ٹیکنالوجیکل حلوں کی تیاری میں ایک حقیقی عالمی رہنما کی حیثیت سے اسمارٹ میٹک کو مستحکم کرنے کے لیے مواقع کا بھرپور فائدہ اٹھا سکتے ہیں جو حکومتوں کو شہریوں کی حقیقی ضروریات کو پورا کرنے کے قریب لاتے ہیں۔”

اسمارٹ میٹک کے بارے میں

اسمارٹ میٹک ایک بین الاقوامی ادارہ ہے جو حکومتوں کی مدد کرنے کا مقصد رکھنے والے ٹیکنالوجی حل ڈیزائن اور پیش کرتا ہے، تاکہ وہ موثر ترین انداز میں شہریوں کے لیے اپنی ذمہ داریاں انجام دے سکیں۔ ہم جدید ترین ٹیکنالوجی کے عالمی فراہم کنندگان میں سے ایک ہے، جو امریکہ، ایشیا، افریقہ، لاطینی امریکہ اور کیریبین میں طویل اور آزمودہ ٹریک ریکارڈ رکھتے ہیں۔ دنیا بھر میں 400  سے زائد ملازمین کے ساتھ، اسمارٹ میٹک کی کلیدی مسابقتی برتری جدید ٹیکنالوجی اور تین کلیدی شعبوں میں تجربے کی بنیاد پر ہے: انتخابات، شناخت کا اہتمام اور اسمارٹ سٹیز حل۔

ٹویٹر: @Smartmatic

روابط:

اسمارٹ میٹک

محترمہ سمیرا صبا، +1 (561) 862-0747 ایکسٹینشن  5624

اسمارٹ میٹک مارکیٹنگ اینڈ کمیونی کیشنز ڈائریکٹر

communications@smartmatic.com

Leave a Reply

Copyright © All rights reserved. | Newsphere by AF themes.